لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات پر فیصلہ کن لکیر کھینچتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مذاکرات ہوں گے تو صرف انتخابات پر ہوں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان میں کہنا ہے کہ ججز کی تقسیم کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ ہے، نوازشریف نے 1997 میں بھی سپریم کورٹ کو تقسیم کیا۔ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
جب سومو ٹو میرے خلاف ہوا تو ٹھیک تھا، آج انہیں لگ رہا ہے ان کے خلاف جائے گا تو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے الیکشن پر آئیں، اگر آپ الیکشن نہیں کروا سکتے تو کون سے مذاکرات۔ بات انتخابات کی طرف نہیں جاتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا معاملہ 90 روز میں الیکشن ہے، یہ تو آئین کی توہین اور بے حرمتی ہو رہی ہے۔ مذاکرات ہوئے تو صرف الیکشن پر ہوں گے جو ہماری ٹیم کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں