سیاسی صورت حال میں مختلف چیلنجز، وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر طلب کر لیا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں (ن )لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف پارٹی اراکین کو سیاسی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے اور اراکین سے آئندہ لائحہ عمل اپنانے سے متعلق تجاویز بھی لیں گے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ( ن) کو موجودہ سیاسی صورت حال میں اندرونی اور بیرونی مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مختلف معاملات پر باہمی تنازعات میں مبتلا ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں مردم شماری کے معاملےپر پیپلزپارٹی سے شدید اختلافات ہیں تو حکومت کو تحریک انصاف کی شکل میں ایک مشکل سیاسی حریف کا بھی سامنا ہے جس کا سامنا کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن )کو سنجیدہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close