سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو فارغ کرنیوالی ہے؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دیگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عمل درآمد کا بینچ ہے۔ساتھ ہی فواد چوہدری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایسے ججوں سے استعفیٰ دے کر گھر جانے کی فرمائش بھی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close