ایم کیو ایم حکمران اتحاد سے نکلنے کو تیار؟ چوہدری پرویزالٰہی نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور(پی این آئی)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا۔

ایم کیو ایم میں یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں، عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے، حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، الیکشن رکوانے کے لیے حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close