کراچی کا میئر کس سیاسی جماعت سے ہوگا؟ حافظ نعیم الرحمٰن بھی ڈٹ گئے

کراچی(پی این آئی)امیر جماعت اسلام کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کتنی بھی کوشش کر لے کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہو گا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک فائیو میں الخدمت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں الخدمت اسپتال ہیں، سیاسی اعتبار سے ہم زیادتی اور ظلم کو سامنے لاتے ہیں اور لاتے رہیں گے، کےالیکٹرک ناجائز لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے اور بل ڈبل بھیج دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا شناختی کارڈ کے مسئلے کو ہم نے اجاگر کیا اور 80 فیصد لوگوں کا مسئلہ حل ہو گیا، کراچی کو سب نے نظر انداز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت کتنی بھی کوشش کر لے کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہو گا، پی پی پی گیارہ یوسیز کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، ایم کیو ایم والے ایڈمنسٹر اور 4 وزارتیں پکڑ کر خاموش ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close