عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج کروانے والا شخص کون نکلا؟ تہلکہ خیز انکشاف

نوشہرہ (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں حسان نیازی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے والا عادی مجرم نکلا، یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل آج نیوز نے کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مدعی خود قید ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جیل میں قید مجرم کا سوشل میڈیا تک رسائی کیسے ممکن ہوئی؟

وکیل کا موقف ہے کہ حسان نیازی کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی اور مدعی کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ وکیل شاہ فیصل ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسان نیازی کے خلاف جو ایف آئی آر کرنے والا شبیر الدین ہے وہ خود جیل میں ہے اور جیل میں مجرم ایف آئی آر درج نہیں کرسکتا۔ یہ ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہے۔ جلد حسان نیازی کی ضمانت منظور ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close