الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے بڑی وکٹیں گراناشروع کر دیں، بڑی شخصیات عمران خان کے قافلے میں شامل

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف نے الیکشن اننگز شروع کرتے ہوئے نائب صدر سپریم کورٹ بار سمیت اہم وکلا عہدیداران کو پارٹی میں شمولیت دینے کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکستان بار کونسل کے رکن چوہدری حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ نائب صدر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ارشد باجوہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔دریں اثنا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو چنوتی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہوں گے تو صرف انتخابات پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تقسیم کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ ہے، نوازشریف نے 1997 میں بھی سپریم کورٹ کو تقسیم کیا تھا۔ اس معاملے پر ساری قوم سپریم کورٹ کا ساتھ دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close