پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے رواں سال کتنے لاکھ افراد کو باہر بھجوانے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی۔ایک انٹر ویو میں ساجد طوری نے کہا کہ سعودی حکام ویزے دینے جلد پاکستان آرہے ہیں، جرمنی ، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50 ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام ویزے دینے جلد پاکستان آئیں گے،

فنی تربیت کاٹیسٹ پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزے لے سکیں گے۔ جاپان نے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کیلئے ویزے کھول دئیے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے جوجلد جائیں گے۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں، پرتگال اوریونان کے ساتھ بھی پروفیشنلزاورلیبرویزوں کے معاہدے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مالٹا کے ویزوں کی فائل وزارت داخلہ میں رک گئی ہے

وزرات داخلہ کو بتادیا کہ مالٹا میں پاکستانی قونصلیٹ ہے نہ سفارتخانہ ، وزرات داخلہ اٹلی میں سفارتخانے کے ذریعے ویزوں کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹ بحال کردئیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close