سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کون ملوث نکلا ، افسوسناک انکشاف

لاہور( پی این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ملت پارک میں سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ

فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔یاد رہے کہ ہفتہ کے روز لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے سامنے سے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، سابق ایس پی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close