عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلیا

اسلام آباد(پی این آ ئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما عائشہ گلالئی نے اپنے پارٹی کا نام تبدیل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کر دیا گیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی جماعت کا نام جماعت صفہ ہو گا۔خیال رہے کہ 2017 میں عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close