ڈیم فنڈ کیلئے 25 لاکھ دیئے تو ثاقب نثار نے مجھےکس مشکل سے نجات دلائی ؟ محمود بھٹی کا حیران کن انکشاف

کراچی(پی این آئی) پیرس میں مقیم عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے 25لاکھ دیئے تو ثاقب نثار نے میرا کیس ختم کردیا، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جب میرے ہسپتال آئے تو مجھے نہیں معلوم تھا یہ کون شخص ہے۔ میرے ہسپتال میں اگر کوئی چیز غلط ہورہی تھی تو انہوں نے انکوائری کیوں نہیں کرائی، ثاقب نثار مجھے ڈیزائنر ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے۔

ثاقب نثار کی وجہ سے میں نے اسکالرشپ اور غربا کی شادیاں بند کردیں، ثاقب نثار نے میری زندگی تباہ کردی ثاقب نثار جج نہیں فرعون بنے ہوئے تھے۔ ڈیم فنڈ میں 25 لاکھ روپے چندہ دیا تو میرا کیس ثاقب نثار نے ختم کردیا، یتیم خانہ بنانے کے لئے زمین لی، اس پر بھی قبضہ ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close