کراچی (پی این آئی) سائیٹ ایریا کراچی میں زکوٰۃ کی رقم لینے کے لیے آنے والے غریب لوگوں کی ہلاکت کے حوالے سے گرفتار فیکٹری مالک نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں۔۔۔۔۔ پولیس کے تفتیشی ذرائع کے مطابق زکوٰۃ کی رقم کے لئے مستحقین کئی روز سے متاثرہ فیکٹری کے چکر لگارہے تھے۔۔۔۔ خواتین صبح سے شام تک رقم ملنے کی امید میں فیکٹری کے باہر بیٹھی رہتی تھیں۔۔۔۔۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو خالی ہاتھ واپس بھیجا جارہا تھا۔۔۔۔فیکٹری عملہ و سپروائزر مستحقین کو اگلے روز آنے کا کہتے تھے۔۔۔۔ کراچی پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیکٹری مالک نے زکوٰۃ کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے تقسیم کرنے تھے، فیکٹری مالک ماضی میں بھی اس ہی طرز پر زکوٰۃ کی رقم تقسیم کرتے تھے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک عبدالخالق نے یکم اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہونا تھا۔۔۔۔۔ روانگی سے قبل زکوٰۃ کی رقم تقسیم کی جانی تھی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ کراچی سائٹ ایریا میں قائم نجی فیکٹری میں زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔۔۔ اب اس کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں