ن لیگ سے پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی، رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے چکر مکمل کر لیا

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نذر گوندل نے بلاول ہاوس میں چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں۔

اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا۔نذر گوندل نے مزید کہا کہ پچھلے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی ، پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی ۔ملاقات کے دوران نذر گوندل کے ہمراہ پیر حمزہ کرامانی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close