مریم نوازعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں، اچھا ہے نواز شریف واپس نہ آئیں، پیپلز پارٹی رہنما کی ن لیگی قیادت پر شدید تنقید

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں، ان کا سیاسی مقابلہ ہونا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ اچھا ہے نواز شریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلز پارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، رانا ثنا اللہ سے وزارت داخلہ اور اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ نہیں چل رہی تو کسی اور پارٹی کو دے دیں، رانا ثنا اللہ تھوڑے تگڑے ہو جا ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا، وزیر داخلہ نے عمران خان کے معاملے کو مس ہینڈل کیا،

آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر، چچا وزیراعظم اور پارٹی سربراہ ہیں، پھر بھی مریم نواز کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں تو عوام بیوقوف نہیں بن سکتے، مریم نواز پارٹی عہدے سے استعفی دے کر کہیں کہ ان کی حکومت نہیں۔قادر مندوخیل نے کہا کہ سب کچھ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے پھر اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی، جیالے گردنیں کٹوا دیں گے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، اسحاق ڈار کو کسی نے بولا ہے تو نام بتائیں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائیں، بطور وزیر خزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کر لیتے ہیں۔نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اچھا ہے نواز شریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلز پارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، آصف زرداری تو بیماری میں بھی دورے کر کے لوگوں کو مل رہے ہیں، اسحاق ڈار مفتاح کے خلاف بول رہا تھا، آج مفتاح ڈار کے خلاف بول رہا ہے، مفتاح اسماعیل سے کچھ نہیں پوچھیں گے کیوں کہ وہ شہباز کا فیکٹری پارٹنر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close