لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ ٹوٹے گا۔سینیٹر اعجاز چودھری اور مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آ ئین کے سیکشن 7 میں دیکھیں 90 دن میں الیکشن کے بارے میں کیا لکھا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وکلا نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کی رپورٹ پر آئین کو چیلنج کیا جارہا ہے،
یہ کہتے ہیں ضیا الحق اور بے نظیر کی حکومت میں الیکشن میں تاخیر ہوئی، ان دونوں ادوار میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں تھی آمریت تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت مہنگائی اتنی ہے کہ سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب لوگ آٹے کی طویل قطاروں میں دم توڑ رہے ہیں، ایسا آٹا تقیسم کیا جا رہا ہے جو انسان کے لیے مضر صحت ہے۔بابر اعوان نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا اگر آئین بریک کر دیا جائے تو کیا نواز شریف تم میں اتنی ہمت ہے کہ اس طرح کا آئین بنا سکو۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں