چوہدری سرور متحرک ہوگئے ، ق لیگ کو پنجاب میں مضبوط کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) چوہدری سرور متحرک ہوگئے۔۔ پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ق لیگ کے رہنما چوہدری سرور اور جنرل سیکریٹری شافع حسین کی لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ آرگنائزرز کے بعد ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بصیرت، رواداری دیکھ کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ کشیدگی ختم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close