مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

لاہور(پی این آئی) ننکانہ صاحب کے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پی ٹی آئی کی ایک بڑی وکٹ گرا دی، سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رانا محمد افضل نے وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، اس ملاقات میں سابق ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل بھی موجود تھیں۔ رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close