جھوٹے الزامات کی لوٹ سیل لگانے کا الزام

لاہور(آئی این پی)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جھوٹے اور لغو الزامات کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے، پہلے تولیں ، پھر بولیں۔نگران صوبائی وزیر نے نگران وزیراعلی محسن علی نقوی کو جرائم پیشہ کہنے پر عمران خان کی سختی سے مذمت کی، عامر میر نے عمران خان کو پہلے تولنے اور پھر بولنے کا مشورہ دیا۔عامر میر نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ ان کی کسی بات کا یقین کرنے پر تیار نہیں،

سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے خان صاحب کو تہذیب اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، ورنہ ان کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے کروڑوں غریب عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مفت آٹا فراہم کرنا محسن نقوی کا جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے۔عامر میر نے کہا کہ عمران خان کو منفی سوچ چھوڑ کر مثبت رویہ اپنانا چاہیے، عمران خان کو جھوٹے الزامات سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ان کی کھوئی ہوئی ساکھ بہتر ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close