عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت کا نام تبدیل کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت کا نام تبدیل کر دیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی جماعت کا نام جماعت صفہ ہو گا۔خیال رہے کہ 2017 میں عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں