ایک اور پی ٹی آئی رہنما مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے

کراچی (پی این آئی) ایک اور پی ٹی آئی رہنما مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ۔۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے کراچی کے سوشل میڈیا سیکرٹری محمد سلمان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق محمد سلمان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔
.

اس حوالے سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیکرٹری کے بھائی نے آرٹلری میدان تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست کے مطابق سلمان کے دوست و عزیزوں کے مطابق آخری بار رابطہ پریس کلب پر ہوا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ محمد سلمان کے لاپتا ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں