صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) صدر تحریک انصاف پرویز الہی نے ایم کیو ایم اور عوامی تحریک کی قیادت سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو فون کھڑکا دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کیا تو تحریک انصاف بھی سیاسی اتحاد بنانے کیلئے پر تولنے لگی، تحریک انصااف کے صدر پرویز الہٰی نے ایم کیو ایم، عوامی تحریک اور جماعت اہل حدیث کی قیادت کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ قائم کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول، مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے عوامی تحریک کے ڈاکٹر حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور سے بھی مشاورت کی۔ پرویز الہٰی نے مرکزی جماعت اہلحدیث علامہ زبیر احمد ظہیر سے رابطہ کیا اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویز الہٰی کو سیاسی رابطوں کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close