لاہور (پی این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو کا تھیلا 3160 روپے کا ہو گیا۔ نے دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوا، بنوں میں 100 روپے تک قیمت میں اضافہ ہوا۔
پشاور میں ایک ہفتے میں 20 کلو کا تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوا۔ مہنگے آٹے کے سبب عوام سرکاری آٹے کیلئے طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں،اس دوران مختلف علاقوں میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کے واقعات اور شدید مہنگائی کے چکی کے دو پاٹو ں میں روزے دار سفید پوش طبقہ بری طرح پس رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں