اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیب نوٹس پر عدالت سے رجوع کرلیا۔سابق خاتون اول بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے نیب طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ۔بشری بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔
بشری بی بی نے عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں