پاکستان پھر خوفناک زلزلے سے لرز اُٹھا، عوام میں خوف و ہراس چھا گیا

چمن (پی این آئی) ملک کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے کئی علاقے جمعہ کی شب کو زلزلے سے لرز گئے۔

زلزلے کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور زیر زمین گہرائی سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ملک انتہائی شدید زلزلے سے لرز گیا تھا۔ 6 عشاریہ 8 کی شدت سے آنے والے زلزلے نے ملک کے بیشتر علاقوں کو لرزا دیا تھا۔ زلزلے کے باعث کئی افراد کی اموات ہوئی ہوئی تھیں، جبکہ گھروں اور عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ 6 عشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے بعد ملک میں کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close