پاکستان ٹیک آف کیسے کرے گا؟ اسحاق ڈار نے راز کھول دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کیلئے بہت محنت کررہے ہیں،ہم سب ملکرمحنت کریں گے اورپاکستان ٹیک آف کرے گا۔اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان رمضان المبارک میں وجود میں آیاتھا،حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی،تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،صنعتی شعبے کافروغ اورمسائل کا حل ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاپاکستان 2013 میں میکرو اکنامک غیرمستحکم ملک تھا،اس وقت 6 سے7 ماہ میں ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں۔2013 سے2017 کے دوران پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گیاتھا.وفاقی وزیرنے کہان لیگ کے سابقہ دورمیں ملک تیزی سیترقی کررہاتھا، پاکستان جی ٹونٹی ممالک کی فہرست میں شامل ہونے جارہا تھاجبکہ پی ٹی آئی دورمیں معیشت کی24ویں سے47ویں نمبرپرتنزلی ہوئی،اب اِن باتوں کو پیچھے چھوڑکرآگے بڑھنا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا ن لیگ کے گزشتہ دورمیں مہنگائی کی شرح2فیصد تھی،ملک پروان چڑھ رہاتھاپتہ نہیں کس کی نظرلگ گئی،اللہ تعالی نے پاکستان کی حفاظت کرنی ہے،ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے پابندیوں کی دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو کہیں زیادہ مسائل ہوتے،ایٹمی دھماکینہ کرنے کے بدلے5ارب ڈالرکی پیشکش ہوئی،نوازشریف کاایٹمی دھماکہ کرنیکافیصلہ سنہری حروف میں لکھاجائیگا۔پاکستان کی گراوٹ ہورہی تھی،ہم نے روک دیا،اللہ کرے کہ ہم دوبارہ20سے24ویں معیشت کی طرف سفرکریں،پاکستان اب تک سری لنکا بن چکاہوتا،ان کوسرپرائرزہیکہ اب تک پاکستان سری لنکاکیوں نہیں بنا۔اسحاق ڈارنے کہا میں نے کہا تھا کہ وقت پربانڈ ادا کریں گیوہ کرلیے،5مہینے میں ایک دن بھی قرضے اداکرنے میں تاخیر نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close