حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب، سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے

لاہور(آئی این پی)حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت (آج) ہفتہ کو لاہور میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس (آج) ہفتہ کو دن ایک بجے ہوگا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close