لاہور میں غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز تعیناتی کی تجویز پر فیصلہ دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاق نے لاہورمیں غیرمعینہ مدت کیلئے رینجرز تعیناتی کی پنجاب حکومت کی تجویز مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ ہفتے لاہورمیں رینجرز تعیناتی کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا جس پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر لاہور میں10روزکیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاق نیلاہور میں12تا22مارچ تک رینجرز تعیناتی کی تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا تھا اور12سے15 مارچ تک لاہور میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close