پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سینئر پارٹی لیڈر کو نوٹس دے دیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر علی زیدی نے آفتاب صدیقی کو نوٹس جاری کر دیا۔علی زیدی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کر سکتے ہیں، بطور پارٹی صدر کراچی آپ نے پارٹی کے آئین کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی کی کراچی کی کابینہ بھی غیر قانونی طور پر بنائی گئی، کراچی کے صدر اتنے مصروف ہیں کہ متعدد بار کہنے کے باوجود ملاقات نہیں کر سکے۔علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے صدر سے گزارش ہے ملاقات کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو لے کر پارٹی کی بہتری کا فیصلہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close