حکومت کی پی ٹی آئی کو مائنس عمران فارمولے کے تحت بڑی پیشکش

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کو ‘مائنس عمران خان’ فارمولے کے تحت مذاکرات کی پیش کش کر دی۔ ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست انتقام کے گرد گھومتی ہے۔

وہ کہتے رہے میں انہیں (سیاسی مخالفین کو) نہیں چھوڑوں گا، جو شخص پارلیمانی سیاست میں یہ کہتا رہے کہ مخالفین کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا، ایسے شخص سے کیسے مذاکرات کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل کوشش کرتے رہے کہ ہماری حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو سکے جبکہ ہم ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو پیش کش کی کہ وہ عمران خان کو سائیڈ لائن کرے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close