اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے معاملے پر ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تفصیلی نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔
تفصیلی نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو مداخلت نہیں کی جا سکتی۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ انتخابات کیس میں فریقین سیاسی مؤقف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملات عروج پر ہوں تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں