مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

کراچی(پی این آئی)سائٹ ایریا کے علاقے میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں3 بچے بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں فیکٹری مالکان کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم جاری تھی کہ اس دوران بھگڈر مچ گئی، بھگدڑ کے باعث متعدد افراد پیروں تلے کچلے گئے جبکہ فیکٹری کی دیوار بھی گر گئی۔

واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔پولیس نے فیکٹری سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ فیکٹری مالکان نے راشن کی تقسیم سے متعلق اجازت نہیں لی تھی جبکہ متعلقہ تھانے کو بھی اس حوالے سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close