پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

لاہور ( پی این آئی) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے، قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید وغیرہ کو گرفتار کرلیا گیا۔کالعدم تنظیموں سے تعلق

رکھنے والے ان دہشت گردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 340 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 41مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close