اوکاڑہ پولیس کا خراب نشانہ؟ 4 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اوکاڑہ (پی این آئی) پنجاب کے اہم ضلع اوکاڑہ کے قصبے پل رام پرشاد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کے اپنے ساتھیوں نے فائرنگ کی اور گولیاں مرنے والے 4 ڈاکوؤں کو لگ گئیں۔۔۔۔پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔۔۔۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے،

جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔۔۔پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close