حسان نیازی کی دوڑ لگ گئی، خیبر پختونخوا کے کس شہر میں ایک اور ایف آئی آر درج؟

نوشہرہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ایف آئی آر بدرشی کے رہائشی شبیر الدین کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں 34/505/1531/124A/ 121 ppc کی دفعات درج ہیں۔

ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقریر، سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف بغاوت، پاک افواج کیخلاف مہم سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،درخواست گزار نے درخواست کی کہ حسان نیازی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close