انتظامیہ کی آٹے کی تقسیم میں مصروف، گرانفروشوں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر لئے‘ عوام کی چیخیں نکل گئیں

ساہیوال(آئی این پی)انتظامیہ کی آٹا تقسیم میں مصروفیات گرانفروشوں نے خود ساختہ ریٹس مقرر کرلئے عوام مصنوعی مہنگائی سے سراپا احتجاج پرائس مجسٹریٹس غائب شہریوںکاکمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں انتظامی افسران کی تمام تر توجہ مفت آٹا تقسیم کرنے پر مرکوز ہے جس کے باعث بے لگا م مافیازنے من مرضی کے ریٹس مقرر کرکے عوام سے لوٹ مار کاسلسلہ شروع کررکھاہے۔

شہریوںکاکہناہے کہ گرانفروشوں نے سبزیوں پھلوں گوشت دال چاول گھی چینی وغیرہ کے خود ساختہ ریٹ مقرر کئے ہیں اور سرکاری نرخ ناموںپر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا جس کے باعث شہری مصنوعی مہنگائی سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس اور دیگر انتظامی افسران آٹا تقسیم کرنے میں مصروف ہیں جس کے باعث گرانفروشوںکو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ انہوںنے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوںکے خلاف کارروائی کرکے سرکاری نرخ ناموںپر عملدرآمد کروایاجائے تاکہ شہریوںکو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close