حکومت کا لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کےایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کیلئے عالمی بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو مشیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان کا انتظام بہتر بنانا اور ریوینیو حاصل کرنا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ، کے پی اور فاٹا میں مختلف ترقیاتی اسکمیوں کیلئے 7 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کو دو بلاکس ہلال اور اقبال فیلڈ کو ڈویلپ کرنے کے معاہدے کی بھی منظوری دی دے گئی۔کیرتھر میں پولینڈ کی کمپنی کو تیل کی تلاش کیلئے کام کرنے کے منصوبے میں دو سال توسیع کر دی گئی۔ غازی کے مقام پر ماڑی پیٹرولیم کو تیل کے کنویں کا ٹیسٹ مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔پاور ڈویژن کو سندھ میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے 60کروڑ 70 لاکھ 60 روپے، ہاؤسنگ محکمے کو سندھ اور کے پی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے ایک ارب 68 کروڑ 90 لاکھ روپے اور فاٹا میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے 5ارب روپے جاری کر نے کی بھی منظوری دے دی گئی۔حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کے معاہدے کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close