نواز شریف پاکستان واپس آتے ہی جیل جائیں گے، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) نواز شریف پاکستان واپس آتے ہی جیل جائیں گے۔ صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی پاکستان آئیں گے، سیدھے جیل جائیں گے۔ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں چاہے پارلیمنٹ کرے۔

دنیا میں اب تک الیکشن کے سوا سیاسی بحران کے خاتمے کا کوئی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم الیکش کو روک کر قومی سلامتی سے کھیل رہا ہے، آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close