کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں 15,000 NFIs پر مشتمل پروجیکٹ مکمل کر لیا

سلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پورے پاکستان میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں NFI کٹس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کی 15,000 NFI کٹس کی پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم مکمل کر لی ۔ جس کے ساتھ تقسیم شده کٹس کی مجموعی تعداد 50,000 گئی ہیں‌‌‌‌‌‌۔ جبکہ اس ریلیف پیکیج سے 350,000 افراد مستفید ہوئے۔
ہر NFIs کٹ میں 2 کمبل، پلاسٹک میٹ کے ساتھ ایک شیلٹر کٹ، جیری کین کے ساتھ کچن سیٹ اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔ یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close