اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو تا حیات نااہلی کے خلاف اپیل کا حق مل جائے گا۔۔۔ اور یہ اپیل قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے ایک ماہ کے اندر دائر کی جا سکے گی۔۔۔۔ یہ بل جو کل قومی اسمبلی سے منظور ہوا آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔۔۔۔
۔سینیٹ میں آج وکلاء کی فلاح اور تحفظ کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیا تھا۔۔۔۔ نئے قانون کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود، بینچوں کی تشکیل، از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینیئر ترین ججز ہوں گے۔۔۔۔ نئے قانون کے مطابق آئین کی تشریح کے مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں