فواد چوہدری نے رانا تنویر کو گالی دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما اعلیٰ تعلیم کے وفاقی وزیر رانا تنویر کو گالی دے دی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا تنویر نے قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان کے بارے میں نا مناسب الفاظ ادا کیے تھے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے الفاظ حذف کروا دیئے تھے۔۔۔۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں جب فواد چوہدری سے اس بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے بھی رانا تنویر کو گالی دے دی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سے پہلے کہا کہ رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے فلور پر بیہودہ گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے رانا تنویر کی گفتگو شرمناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close