پی ٹی آئی حکومت کے بھرتی کیے گئے 5 ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مستقبل کا فیصلہ

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں بھرتی کیے جانے والے 5 ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ہیں جس پر انہیں ہٹایا جارہا ہے۔۔۔۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے نام اور تشہیر کیلئے صوبے کو مقروض بنایا، الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے،

تاریخ دینا صدر اور گورنر کا کام ہے، روزمرہ معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔۔۔۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ بیوروکریسی ہمارے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہی ہے تاہم اسی بیوروکریسی سے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروزجمال شاہ نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے 5 ہزارسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close