مجھے شرم آ رہی ہے، پی ٹی آئی سینئر رہنما نے وفاقی وزیر کی ایوان میں گفتگو کو بیہودہ قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے فلور پر بیہودہ گفتگو کی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے الیکشن میں عوام بھرپور مینڈیٹ دیں گے، بیساکھیوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے فلور پر بیہودہ گفتگو کی، بطور ایم این اے رانا تنویر کی گفتگو شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ رانا تنویر کی گفتگو سے میرا شرم ندامت سے جھک گیا، ایک قد آور، تجربہ کار پارلیمنٹرین اس حد تک گر جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے شرم آرہی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کاماحول خراب کر رہے ہیں، ہمیں بچنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کچھ ذمہ داریاں ہماری اور کچھ آپ کی ہیں، میں چیف جسٹس کی تائید کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک کبھی ٹیبل ٹاک سے گھبرائی نہیں ہے، کیا ن لیگ کی قیادت ان لوگوں کو لگام دینے کیلیے تیار ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close