رانا ثنااللہ کے بعد خواجہ آصف نے بھی لہجہ بدل لیا ایک نہیں کئی کئی دہمکیاں دے دیں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خوا جہ آصف نے کہا ہے پارلیمنٹ بااختیار ہونے جا رہی ہے اور بحرانی کیفیت سے آئین فتح یاب ہوکر نکلے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھٹونے نعرہ لگایا کہ عوام اور پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہیں،بحرانی کیفیت میں آئین فتح یاب ہو کرنکلے گا۔انہوں نے کہاازخود نوٹس لیا گیا ہے لیکن اس میں اپیل کا کوئی حق بھی نہیں ہے،نوازشریف کو سزائیں دینے کے لیے عدالتوں سے کام نہیں لیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا ماتحت عدالتوں اورہائیکورٹ کوچھوڑکرنوازشریف کو قربانی کا بکرا بنایا گیا اورنوازشریف کو سزا دینے کیلئے اپیل کا بنیادی حق بھی چھین لیا گیا، 2017میں نواز شریف کو ٹارگٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا آج جوشخص مظلومیت کا ناٹک کررہا ہیاسیلانے کیلئے قوم نے کتنی بڑی قیمت چکائی۔ان کا کہنا تھا طے کرلیا ہے کہ جس زبان میں بات ہوگی اسی میں جواب دیا جائے گا،بولی ایک ہی بولی جائیگی، عزت کرواورعزت کرا۔خواجہ آصف نے کہا سب سمجھ دارلوگ ہیں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا،جیسے مریم نواز کہتی ہیں ترازوکے پلڑوں کا برابرہونا ضروری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close