سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں پنشن اور سرکاری ملازمین کے اخراجات 81 ارب روپے مزید بڑھ گئے ۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں پنشن کی مد میں سالانہ اخراجات 31 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 49 ارب روپے کے اضافی اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پنجاب کے جاری اخراجات میں صرف ملازمین کے ہیڈ اکاونٹ میں 81 ارب روپے بڑھنے کا تخمینہ ہے۔پنشن کی مد میں سالانہ 31 ارب روپے کے اخراجات کے بعد 342 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات ہیں،ملازمین سے متعلقہ اخراجات رواں سال 418 ارب روپے سے بڑھ کر 460 ارب روپے تک بڑھنے کا تخمینہ ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو بھی متعلقہ اخراجات پر آگاہ کردیا ہے ۔جاری اخراجات کو مد نظر رکھ وفاقی حکومت صوبائی مالیاتی فنڈ حاصل کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close