پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف بڑا ایکشن شروع

لاہور(پی این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دوسابق صوبائی وزراء کےخلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے انکوائری شروع کی ہے۔

 

 

 

سابق صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سابق صوبائی وزیرہائوسنگ میاں اسلم اقبال کےخلاف سورس رپورٹ پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔میاں اسلم اقبال اور میاں محمودالرشیدپر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ٹھیکیدار ملک راشد کو فرنٹ مین بنا کر کرپشن کرنے کا الزام ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران سے ساز باز کرکے سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے، مختلف پروگرامز کی بوگس ادائیگیاں کرنےکا بھی الزام ہے۔ اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کرنےکا الزام عائد کیاگیاہے۔

 

 

 

سورس رپورٹ کے مطابق اسی وجہ سے اب ایم سی ایل گزشتہ ایک سال سے بجلی کا بل ادانہیں کرسکا۔ایم سی ایل کا بجلی کا کنکشن بھی نادہندگی کی وجہ سے منقطع کیاجاچکا ہے۔ واجبات ادا کرنے کی بجائے لوٹ مار اور کرپشن کیلئے ایم سی ایل کا پیسہ دیگر ہیڈز میں ڈال کر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔واضح رہےکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر علی عباس بخاری، ندیم طاہرسمیت دیگر فنانس اور آڈٹ افسران پر بھی بھاری کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close