پی ٹی آئی کا مزید جلسوں کا اعلان، شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کا معاملہ, پی ٹی آئی نےعوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف نے لاہور کے بعد رمضان المبارک میں مزید جلسے کرنے کے شیڈول کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

تحریک انصاف نے سنٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور کے بعد تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ لودھراں میں کرنے کا امکان ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لودھراں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب،جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ الیکشن کی تاریخ آئے نہ آئے رابطہ مہم کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا۔ تحریک انصاف مشاورت کے بعد جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی اور,اس کا اعلان چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close