عمران خان نے کارکنان کو رانا ثنا اللہ کیخلاف کس کام کی ہدایا ت جاری کر دیں؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ملک بھر میں انہیں جان کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کرائیں۔

عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے حالیہ ریمارکس کہ ہم میں سے صرف ایک ہی رہے گا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ بے معنی نہیں تھے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ ان کے سیاسی اور جسمانی خاتمے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی کھلاڑی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close