شیخ رشید کو سپریم کورٹ احاطہ میں بزرگ شہری نے روک لیا

اسلام آباد (پی این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سپریم کورٹ احاطہ میں بزرگ شہری نے روک لیا۔ بزرگ شہری نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کا کیس ہے کوئی سنتا نہیں۔ جس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بابا میں وکیل نہیں ہوں نا کوئی میرے پاس وکیل ہے۔ بزرگ شہری نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس عدالت میں لگوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close