اسلام آباد (پی این آئی )کراچی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مقدمہ خارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حسان نیازی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر بارے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس کی طرف سے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے فوکل پرسن حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں