جج کی تنخواہ ایم این اے کے برابر کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں چیف جسٹس پاکستان کے سوو موٹو اختیارات کے حوالے سے قانون سازی کے دوران بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے کی تنخواہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد کے برابر ہے، تنخواہ میں کمی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہ ایم این ایز کے برابر کی جائے۔۔۔۔ عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس ون مین شو کا کردار ادا کر رہے ہیں، چیف جسٹس کی انتخابات کے لیے تنخواہ میں کمی کی بات انوکھی ہے۔۔۔۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایم این اے کی تنخواہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد کے برابر ہے، تنخواہ میں کمی کرنی ہے تو ججز کی تنخواہ ایم این ایز کے برابر کی جائے، دنیا کے جوڈیشل سسٹم میں پاکستان 128 ویں نمبر پر ہے۔۔۔۔عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ماضی میں میچ فکسنگ تھی اب بینچ فکسنگ ہو رہی ہے، ہسپتال میں بچی بدل جانے کا ایک کیس 23 سال چلتا رہا، عدالت ڈی این اے ٹیسٹ کے باوجود بچی کی حوالگی کا حکم نہیں دیتی لیکن عمران خان کو ہر وقت انصاف ملتا ہے جب کہ عام آدمی ترستا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close